بیٹیوں متعلق بیان پر صاحبہ کا بیٹا ماں کی حمایت میں سامنے آگیا

صاحبہ کے بیٹے  زین خان نے  والدہ کے حق میں انسٹا اسٹوری شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہوسکتا ہے کہ ان کے الفاظ کا انتخاب درست نہ ہو لیکن ان کے بیان کو جس طرح پیش کیا جارہا ہے وہ ان سمیت ہم سب کے لیے کافی پریشان کن ہے'۔

کچھ روز قبل صاحبہ اور افضل خان المعروف ریمبو  اپنے دونوں بیٹوں زین اور  احسن کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں صاحبہ نے بیٹیوں سے متعلق کہا کہ میں اللہ کی شکرگزار ہوں کہ اس نے بیٹی عطا نہیں کی، بیٹیوں کے نصیب سے خوف آتا ہے۔

بعد ازاں اداکارہ کے بیان کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد صاحبہ نے اپنے بیان پر وضاحت پیش کی اور کہا کہ ان کی بات کو غلط انداز سے لیا جارہا ہے۔

اب صاحبہ کے بیٹے زین خان ان کی حمایت میں سامنے آئے اور والدہ کے حق میں انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی۔
زین نے لکھا کہ ' انتخاب پر بات کرنے سے بے شمار منفی تبصرے دیکھنے کو ملے،  20 سال انڈسٹری کو دینے والی اداکارہ کے لیے یہ حیران کن ہے کیوں کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے کام کے علاوہ عزت کو اہم جانا'۔

صاحبہ کے بیٹے نے کہا کہ 'ہوسکتا ہے کہ ان کے الفاظ کا انتخاب درست نہ ہو لیکن ان کے بیان کو جس طرح پیش کیا جارہا ہے وہ ان سمیت ہم سب کے لیے کافی پریشان کن ہے'۔

پیغام کے اختتام پر زین خان نے لکھا کہ 'آپ کا ایک کمنٹ کسی کی ذہنی حالت خراب کرسکتا ہے'۔