بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے ضلع سامبا پہنچنے سے قبل وادی میں دھماکا ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد نریندر مودی کا مقبوضہ وادی کا یہ پہلا دورہ ہے۔
دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس ) کے مطابق نریندر مودی کے دورے سے کچھ دیر قبل جموں میں دھماکا بھی ہوا، دھماکا مودی کے ریلی کے مقام سے 12 کلومیٹر دور ہوا۔
ادھر بھارتی وزیراعظم کےدورےکے موقع پرمقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے جبکہ قابض انتظامیہ نے وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے۔
نریندر مودی کی آمد کے باعث مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں، پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے جبکہ نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے خصوصی کیمروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔