کراچی: اداکارہ درفشان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہوٹل سے جائے نماز چرائی تھی۔ پاکستانی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ درفشان اداکار میکال ذوالفقار کے ہمراہ ندا یاسر کے شو ’’شان سحور‘‘ میں شریک ہوئیں۔ اداکارہ کے شو میں شریک ہونے کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ جائے نماز چوری کرنے کا اعتراف کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
انٹرویو کے دوران درفشان نے کہا کہ انہوں نے ایک بار کافی مشہور ہوٹل سے جائے نماز چرائی تھی۔ درفشان کی یہ بات سن کر ندا یاسر اور میکال ذوالفقار حیران رہ گئے اور ہنسنے لگے۔
درفشان نے جائے نماز چرانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہوٹل کے کمرے میں موجود جائے نماز بہت نرم اور اچھی تھی۔ اس موقع پر میکال ذوالفقار نے کہا تمہیں شرم نہیں آئی جائے نماز چراتے ہوئے؟ درفشان نے کہا مجھے لگا شاید اللہ میاں اس کا حساب نہ لیں کیونکہ اس پر آپ نے نماز ہی پڑنی ہے نا۔
میکال ذوالفقار نے اداکارہ درفشان کی بات کے جواب میں کہا جیسے لوگ چپل چوری کرتے ہیں مسجد کے باہر انہیں بھی گناہ نہیں ملتا ہوگا۔