کراچی: اداکارہ و میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ وہ اداکاروں اور دیگر افراد کی جانب سے عبادت کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے خلاف ہیں۔
اداکارہ متھیرا نے حال ہی میں ایک آن لائن یوٹیوب چینل کو ’’افطار ود اسٹار‘‘ سیگمنٹ کے لیے انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی رمضان کی روٹین کے بارے میں بتایا۔ متھیرا نے بتایا کہ وہ افطاری میں صرف روح افزا کا شربت بناتی ہیں۔
متھیرا نے کہا میں اس چیز کے خلاف ہوں کہ اگر سوشل میڈیا پر مصلے (جائے نماز) کی تصویر پوسٹ نہیں کی تو اللہ میاں عبادت قبول نہیں کریں گے۔
متھیرا نے کہا میرے خیال میں چیریٹی (صدقہ) اور دین پرائیویٹ ہونا چاہئے کیونکہ وہ انسان کی روح کے لیے ہوتا ہے۔ لیکن لوگوں نے اس چیز کو الٹا کرلیا ہے، لوگ دنیا کو دکھانے کے لیے عبادت کرتے ہیں۔
انٹرویو کے دوران جب متھیرا سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں پاکستان کا وزیراعظم بنادیا جائے تو وہ کیا کیا کریں گی؟ اس سوال کے جواب میں متھیرا نے کہا کہ انہیں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ سیاست بہت خراب چیز ہے اور نہ چاہتے ہوئے بھی اس میں لوگوں کے ہاتھ خراب ہوتے ہیں۔