اداکار شان کی شعیب اختر پر شدید تنقید۔۔۔ مگر کیوں!

راولپنڈی ایکسپریس نے گزشتہ روز سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو ٹوئٹر پر سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا تھا۔

ان کی ٹوئٹ پر شان شاہد نے ردعمل دیتے ہوئے شکوہ کیا ’واہ بھائی! ان کی سالگرہ تو آپ کو یاد ہے لیکن عمران خان کی 5 اکتوبر 2021 میں سالگرہ تھی، آپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے لیے ایک بھی پیغام نہیں‘۔
شان شاہد کی تنقید پر شعیب اختر کا تو تاحال کوئی جواب نہیں آیا تاہم معروف کامیڈین مصطفیٰ چوہدری نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہا ’بھائی کیا آئی سی سی کی کتاب میں لکھا ہے کہ خان صاحب کی سالگرہ پر مبارکباد دینا لازمی ہے‘۔

اس پر شان شاہد نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سچن ٹنڈولکر کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے تھے تو سوچا شاید خان صاحب بھی یاد ہوں، آپ بولر تو نہیں پر فیلڈنگ اچھی کر رہے ہیں‘۔