امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرتوہین عدالت کا جرم ثابت ہونے کے بعد انہیں عدالتی فیصلے پرعملدرآمد تک روزانہ 10 ہزارڈالر جرمانہ بھرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک اٹارنی جنرل تحقیقات سے متعلق معاملے میں عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پابند کیا ہے کہ جب تک وہ اٹارنی جنرل کو درکار دستاویز فراہم نہیں کرتے انہیں 10 ہزار ڈالر روزانہ کے لحاظ سے جرمانہ دینا ہوگا۔
دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے جب کہ ٹرمپ کے وکلا کا دعویٰ ہےکہ دستاویز پہلےہی فراہم کی جاچکی ہیں۔