ماسکو: روس نے جوابی کارروائی میں جرمنی کے 40 سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے جرمنی کے 40 سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا۔
یہ تعداد روس میں تعینات جرمن سفارت کاروں کی ایک تہائی بنتی ہے جس کے باعث سفارتی کاموں میں خلل پڑنے کا امکان ہے۔
قبل ازیں جرمنی نے یوکرین پر حملے اور روسی افواج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر روسی سفارت کاروں کو اپنے ملک واپس جانے کا حکم دیا تھا۔
جرمنی کے اس اقدام پر روسی وزارت خارجہ نے جرمن سفارت کار کو طلب کر کے اس فیصلے پر احتجاج کیا اور 40 جرمن سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔