اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن (BMGF) کے شریک چیئرمین جناب بل گیٹس سے ٹیلی فون پر بات کی۔
پاکستان میں بی ایم جی ایف کے تعاون سے جاری صحت عامہ اور سماجی شعبے کے پروگراموں بشمول پولیو کا خاتمہ اور پاکستان میں حفاظتی ٹیکوں، غذائیت اور مالیاتی شمولیت کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے فاؤنڈیشن کا تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بی ایم جی ایف کے ساتھ اپنے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے تمام جاری شعبوں میں فانڈیشن کے ساتھ اپنی نتیجہ خیز شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان نے پولیو کے خاتمے کی جانب پیش رفت کو برقرار رکھا ہے اور اس سلسلے میں بی ایم جی ایف کی جانب سے فراہم کی جانے والی انمول مدد کو سراہتا ہے۔ یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ 2021 میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا تھا