کون سی دو بھارتی اداکارائیں صبا قمر کی مداح ہیں

مایہ ناز اداکارہ صباقمر کا کہنا ہے کہ بھارت کی صفِ اول کی اداکارائیں بھی اُن کی اداکاری کی مداح ہیں۔ صبا نے اس بات کا انکشاف اپنے ایک انٹرویو میں کیا جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’جب انہوں نے بھارتی فلم ’ہندی میڈیم‘ سائن کی تھی، ان کا اس وقت ماننا تھا کہ یہ ان کے کیرئیر کا سب سے خراب پروجیکٹ ہونے والا ہے کیوں کہ ن کے مدِ مقابل معروف منجھے ہوئے اداکار عرفان خان تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ ' میں نے جب بھارتی فلم ’ ہندی میڈیم‘ کر لی تو مجھے بہت پذیرائی ملی، اداکار رشی کپور اور نیتو سنگھ کی جانب سے بھی سراہا گیا تھا، نیتو سنگھ نے میرا ہر ڈرامہ دیکھ رکھا ہے۔‘

صبا قمر کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ان کے کام کی امریتا سنگھ اور ودیا بالن نے بھی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ ' ودیا بالن نے مجھے بھارت سے خصوصی طور پر کال کی تھی اور میرے کام کو سراہا تھا'۔