پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر پر 2 سے 6 مئی تک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، صوبائی انتظامیہ نے اس ضمن میں باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔
صوبائی حکومت کی طرف سے 2 مئی سے 6 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کے اعلان کے بعد اگلا پورا ہفتہ صوبہ بھر کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 2 سے 5 مئی تک کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا تاہم وفاق نے ہفتے کی چھٹی ختم کررکھی ہے۔