امریکا کی گاڑیاں بنانے والی بین الاقوامی فرم ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلن مسک کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔
ایلن مسک نے چند روز قبل ہی دنیا کی مہنگی ترین بزنس ڈیل کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی معروف ترین مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدا تھا۔
ٹیسلا کے سربراہ نے تقریباً 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کو خریدنے کا معاہدہ کیا یعنی ایلن مسک ٹوئٹر کی خریداری کے عوض 54.20 ڈالر فی شیئر نقد رقم ادا کریں گے۔
اب دنیا کے ارب پتی شخص نے اپنے آئندہ کے مستقبل کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے۔
ایلن مسک نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آئندہ میں کوکا کولا خریدنے جا رہا ہوں۔
ایلن مسک کے اس ٹوئٹ کو چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد پسند اور ہزاروں ری ٹوئٹ کر چکے ہیں۔