اتوار سے تیز ہواؤں اور بارشوں  کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

 محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں اتوار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں  کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے

 پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ڈی جی، پی ڈی ایم اے شریف حسین نے  تیز آندھی، بارشوں اور ژالہ باری  کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے

۔بارشوں اور ہواوں کا یہ سلسلہ جمعرات کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان  ہے ۔بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جا ئے 

۔ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 پر دیں۔ ‎