نوشہرہ میں تارو آئل ٹینکرز ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی اور 50 آئل ٹینکرز میں موجود 20 لاکھ لیٹر پیٹرول بھی جل گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تارو جبہ آئل ڈپو کے کچھ فاصلے پر پارکنگ ایریا میں آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی نوشہرہ بھر سے ریسکیو 1122، فائر بریگیڈکی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔
آگ کی شدت دیکھتے ہوئے پشاور، مردان اور چارسدہ سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈپو میں 150 تک ٹینکر موجود تھے جن میں سے متعدد کو نکال لیا تاہم 50 ٹینکر جلنے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر میر رضا کا کہنا تھاکہ آگ 50 آئل ٹینکرز میں پھیل گئی اور ٹینکرز میں تقریباً 20 لاکھ لیٹر پیٹرول تھا۔