وزیراعظم 6 مئی کو شانگلہ کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف 6مئی کو شانگلہ کا دورہ کریں گے اور جلسہ عام سے خطاب میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرینگے،وزیراعظم کے مشیر برائے پولیٹکل اور پبلک آفیئرز و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئرا میر مقام نے کہ عوام جلسہ میں بھر پورشرکت کریں ایک طرف نواز شریف، شہباز شریف کا ایجنڈا ملک کی ترقی و خوشحالی جبکہ دوسری جانب عمران کا ملک اور عوام کی بربادی ہے، سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے مسجد نبویؐ میں جو کچھ کیا گیا قابل شرم ہے جس کی قیمت اُن پاکستانیوں کو ادا کرنا پڑرہا ہے جو سعودی عرب میں محنت مزدوری کر رہے ہیں،عمران نیازی ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل دینا چاہتا ہے ۔