چین میں 6 منزلہ رہائشی عمارت منہدم؛ 23 افراد ہلاک

بیجنگ: چین میں ایک رہائشی عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وسطی شہر چینگسا میں 6 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی، عمارت میں ایک ہوٹل، درجنوں دکانیں اور گیسٹ ہاؤسز تھے۔ عمارت کے ملبے میں درجنوں افراد دب گئے۔

ریسکیو اداروں کو امدادی کاموں کے دوران عمارت کے ملبے سے 23 افراد کی لاشیں ملی ہیں جب کہ 5 سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا گیا اور اب بھی 18 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

عمارت کے گرنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ایک کرایہ دار عمارت کے اسٹریکچر میں تبدیلی کے لیے مرمت کرا رہا تھا اور عمارت گرنے کی وجہ یہی بنی۔