عراق میں آئل ریفائنری پر میزائل حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ریفائنری کو نقصان پہنچا۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق حکام نے عراق کے جنوبی شہر اربیل میں ملک میں اہم آئل ریفائنری پر میزائل حملے کی تصدیق کی ہے جب کہ حملے کے نتیجے میں ریفائنری کو معمولی نقصان پہنچا۔
رپورٹس کے مطابق کردستان ریجنل گورنمنٹ کی انسداد دہشتگردی فورس کا کہنا ہےکہ اتوار کے روز کار اربیل کی کار آئل ریفائنری پر 6 میزائل فائر کیے گئے جو عراق کے علاقے برطلہ سے فائر کیے گئے تھے جن میں سے ایک میزائل ریفائنری کے مرکزی ٹینک کو لگا تاہم واقعے کے بعد صورتحال کو فوری کنٹرول کرلیا گیا۔
عراقی فورسز کا کہنا ہےکہ دیگر میزائل ریفائنری کے بیرونی علاقے میں گرے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عراقی وزیراعظم کا کہناہے کہ عراقی فورسز میزائل حملے کے پیچھے ملوث عناصر کا پیچھا کریں گی۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق حکام نے عراق کے جنوبی شہر اربیل میں ملک میں اہم آئل ریفائنری پر میزائل حملے کی تصدیق کی ہے جب کہ حملے کے نتیجے میں ریفائنری کو معمولی نقصان پہنچا۔
رپورٹس کے مطابق کردستان ریجنل گورنمنٹ کی انسداد دہشتگردی فورس کا کہنا ہےکہ اتوار کے روز کار اربیل کی کار آئل ریفائنری پر 6 میزائل فائر کیے گئے جو عراق کے علاقے برطلہ سے فائر کیے گئے تھے جن میں سے ایک میزائل ریفائنری کے مرکزی ٹینک کو لگا تاہم واقعے کے بعد صورتحال کو فوری کنٹرول کرلیا گیا۔
عراقی فورسز کا کہنا ہےکہ دیگر میزائل ریفائنری کے بیرونی علاقے میں گرے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عراقی وزیراعظم کا کہناہے کہ عراقی فورسز میزائل حملے کے پیچھے ملوث عناصر کا پیچھا کریں گی۔