کابل: افغانستان پر ایک اور خانہ جنگی کی تلوار لٹکنے لگی، سابق جنرل سمیع سادات نے عید کے بعد طالبان کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سمیع سادات کا کہنا تھا کہ سابق فوجی اور سیاستدان طالبان کے خلاف آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں۔
قومی مزاحمتی فرنٹ اور افغانستان کے دیگر مزاحمتی گروپوں کے قائدین سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کو ایک سال کی مہلت دینا چاہتے تھے لیکن وہ 8 ماہ میں ہی ناکام ہوگئے، عید کے بعد طالبان کے خلاف کاروائیاں شروع کریں گے۔
یاد رہے کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے وقت جنرل سمیع سادات اسپیشل فورسز کے سربراہ تھے۔