دھرمیندر اور متھن چکرورتی ہسپتال داخل

ممبئی: بالی ووڈ کے دو بڑے سینئر اداکاردھرمیندر اور متھن چکرورتی طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال داخل کردیئے گئے ہیں 

بالی ووڈ کے سینئر اداکار وفلم ساز دھرمیندرا کو کمر میں شدید درد اور طبیعت ناساز ہونے پر  میں داخل کرایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری میں دھرمیندرا کے نام سے مشہور اس شخصیت کا اصل نام دھرم سنگھ دیول ہے۔

وہ ان دونوں ممبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اداکار کو انتہائی نگہداشت وارڈ(آئی سی یو) میں بھی رکھا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھرمیندرا کو آئی سی یو سے نکال لیا گیا ہے اور اب ان کی حالت بہتر ہے، ڈاکٹروں کے مشوروں کے مطابق ممکنہ طور پر جلد فلم ساز کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

86 سالہ اداکار کے کمر میں شدید درج اٹھنے سے ان کی حالت بگڑ گئی تھی جس کے بعد اہل خانہ نے فوری طور پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا۔ طبی ماہرین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں، دھرم سنگھ کی صحت اب بہتر ہے۔

خیال رہے کہ دھرمیندرا گزشتہ کئی سالوں سے بڑی اسکرین سے دور ہیں تاہم اب وہ کرن جوہر کی فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

 بالی وڈ اداکار متھن چکرورتی کے اسپتال میں لیٹے ہوئے ایک تصویر وائرل ہوئی جس کے بعد ان کے مداح کافی پریشان ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متھن چکرورتی کو حال ہی میں بنگلور کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

متھن چکرورتی کے بیٹے مہاکشے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'والد کو گردے  میں پتھری  کی وجہ سے  ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، تاہم اب  وہ ٹھیک ہیں، اور اپنے  گھر پر ہیں'۔

ہسپتال کے بیٹ پر لیٹے ہوئے متھن چکرورتی کی تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداح اداکار کی جلد صحتیاب کیلئے دعائیں کیں۔

واضح رہے کہ متھن چکرورتی نے 1976 میں مرینال سین ​​کی ہدایت کاری میں بننے والی مریگیا سے فلموں میں قدم رکھا تھا۔

 متھن چکرورتی کو بھارت میں ٹرینڈ سیٹر بھی کہا جاتا ہے جنھوں نے بالی وڈ فلموں میں بطور ڈانسنگ ہیرو جو شہرت حاصل کی وہ  شاید کسی بھی بھارتی اداکار کو نہ مل سکی۔