ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اورگرم جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہےگا،جبکہ بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، پنجاب اوربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بالائی اوروسطی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود اورموسم خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہےگا۔
دیر ،چترال ، سوات ،بونیر،کوہستان،مانسہرہ ،ایبٹ آباد ، باجوڑ، خیبر ،کرم اورکوہاٹ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔