حرا مانی طعنے دینے والے شوہر کی حمایت میں بیان دینے پر مشکل میں پڑگئیں

حال ہی میں اداکارہ حرا نے اپنے شوہر مانی کے ہمراہ عید کے موقع پر انٹرویو دیا۔ انٹرویوکے دوران ایک موقع پر حرا مانی ون کم کرنے اور طعنے دینے والے شوہر کے حوالے سے دئیے گئے بیان کی وجہ سے مشکل میں پڑ گئیں۔

حرا مانی نے اپنے وزن کم کرنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ’’اس بار جو میں نے وزن کم کیا ہے میرے پاس کوئی ٹرینر نہیں تھا، میرے پاس میرا شوہر مانی تھا اور مانی نے میرا جتنا وزن کم کروایا ہے وہ پچھلے تمام ٹرینرز نہیں کرواپائے۔

حرا نے کہا میرا وزن بہت بڑھ گیا تھا اور 64 کلو گرام ہوگیا تھا، اس موقع پر مانی نے حرا سے کہا کہ تم نے ٹی وی پر اپنا ڈراما دیکھ لیا تھا نا؟ مانی کی بات کے جواب میں حرا نے کہا ہاں میں نے ٹی وی پر اپنا ایک ڈراما دیکھ لیا تھا اور ڈرامے میں خود کو دیکھ کر میں حیران رہ گئی کہ یہ کون بڑی سی آنٹی ہے۔ جس کے بعد مانی نے مجھے میرا وزن کم کرنے میں بہت مدد کی اور تین ماہ میں میراوزن 10 کلوگرام کم کروایا جو کوئی ٹرینر نہیں کرسکا۔

حرا نے مزید کہا مانی مجھے اتنے طعنے دیتا ہے کہ وہ دیکھو کترینہ کو، وہ دیکھو دپیکا کو۔۔ جس پر میں مانی کو کہتی ہوں میں دپیکا اور کترینہ نہیں ہوں میرے دو بچے ہیں، لیکن مانی پھر بھی مجھے طعنے دیتا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ طعنے دینے والے شوہر ٹھیک ہوتے ہیں کیونکہ شوہر کے طعنے سن کر عورتیں وزن کم کرلیتی ہیں۔ حرا کی اس بات پر ان کے شوہر مانی اور میزبان دونوں ہنسنے لگے۔

حرامانی کا یہ بیان ان کے شوہر اور میزبان کو تو پسند آیا لیکن سوشل میڈیا صارفین اس بیان پر بھڑک گئے اور حرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حرا نے ایک اور جارحانہ بیان دیا ہے جس سے ان کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

صارفین نے مزید کہا اداکارہ حراکا یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے جو باڈی شیمنگ کی عکاسی کرتا ہے۔ حرا مانی کو  سیکھنے کی ضرورت ہے کہ عوامی مقام پر کس طرح بات کرنی چاہیے۔