کیف: یوکرین نے کہا ہے کہ وہ روسی افواج کو واپس بلائے جانے کی صورت میں روس کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کر نے کیلئے تیا ر ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین فارم نیوز ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ روسی افواج کے 24 فروی سے پہلے کی پوزیشن پر واپس جانے کی صورت میں روس کے ساتھ جاری تنازعے پر بات کر نے کے لئے تیار ہیں۔
صدر ولودیمیر زیلنسکی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ روسی افواج کو ان عارضی رابطہ لائنوں سے پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات کے تمام راستے بند نہیں ہوئے ہیں۔
واضح رہے یوکرین اور روسی وفود کے درمیان آخری امن مذاکرات مارچ کے آخر میں ترکی میں ہوئے تھے۔