سناکشی سے محبت ہے ؟ اداکار ظہیر اقبال نے وضاحت کردی

 ممبئی: بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار ظہیر اقبال نے اسٹار اداکارہ سناکشی سنہا سے معاشقوں کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار ظہیر اقبال نے وضاحت پیش کی ہے کہ میرے اور سناکشی کے قریبی اور گہرے تعلقات کی باتیں من گھڑت ہیں، اب مجھے اس طرح کی جھوٹی خبروں کا کوئی اثر بھی نہیں ہوتا.

افواہ پھیلانے والوں کو یہ سوچ کر خوشی ہوتی ہے کہ میرا اداکارہ سے کوئی چکر ہے تو وہ یہ حقیقت سمجھ کر سوچتیں رہیں جو ان کے لیے بہتر ہے۔

ظہیر کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو سناکشی اور میرے تعلقات کا سن کر دکھ ہوا ہے تو براہ کرم وہ ایسی جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے بتایا کہ مجھے سلمان خان ہمیشہ سے نصیحت کرتے آئے ہیں کہ بالی ووڈ میں ایسی باتیں پھیلتی ہیں، ہمیں بس من گھڑت باتوں پر توجہ نہیں دینا چاہیے۔

خیال رہے کہ سناکشی کے مداحوں کو ان کی نئی فلم ’ہاری ہارا ویرا ملو‘ کا بے صبری سے انتظار ہے۔