یوکرینی سکول پر بمباری سے درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

کیف: مشرقی یوکرین میں روسی طیاروں کی اندھا دھند بمباری کے بعد 60سے 70افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حملے کے بعد عمارت کو آگ لگ گئی اور اس کے بعد وہ زمین بوس ہوگئی تھی۔

لوہانسک کے گورنر سہرائی ہائیڈائی نے کہا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد نے سکول میں پناہ لے رکھی تھی۔

 اب تک 30 شہریوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے جبکہ دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

 یہ اکول بائیلورووہکا نامی دیہات میں واقع ہے جہاں لگ بھگ 90افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر گورنر نے ایک پیغام میں کہا کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد سات ہے۔

 30افراد کو ملبے سے زندہ نکالا گیا ہے اور خدشہ ہے کہ شاید 60افراد ملبے تلے دفن ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں انہوں نے دوبارہ ماسکو کو جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہرایا۔