لاہور: مسجد وزیر خان میں رقص کرنے کے مقدمے میں اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید الزامات سے بری ہوگئے۔
ایڈیشنل سیشن جج محمود مشتاق نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کو مسجد میں رقص کرکے تقدس پامال کرنے کے الزامات سے بری کیا۔
اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں، ایڈیشنل سیشن جج نے بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے الزامات سے بری کر دیا۔
واضح رہے کہ ادکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید پر مسجد وزیر خان میں ڈانس ویڈیو بنانے پر تھانہ نولکھا پولیس نے گزشتہ سال شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔
دونوں نے اس مقدمے میں عبوری ضمانت کروائی تھی جبکہ ملزمان کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے تاہم عدالت نے پیش ہونے کے بعد وارنٹ گرفتاری ختم کر دیے تھے۔