پشاور: خیبر پختونخوا کو پنجاب سے آٹے کی ترسیل جزوی طور پر بند کردی گئی جس کے باعث آٹے کے نرخ میں کمی کاامکان ختم ہوگیا اور 85 کلو گرام آٹے کی بوری 6300 روپے، 20 کلو فائن آٹے کا تھیلا 1500 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر حاجی رامبیل خان کے مطابق پشاور میں 150 ٹرک آٹا روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی ضرورت پوری کرتا تھا تاہم پابندیاں عائد ہونے سے 20 سے 30 ٹرک تک ترسیل ممکن ہو پارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دو دن میں ترسیل بحال نہ کی گئی تو موجودہ اسٹاک ختم ہو جائے گا۔