اداکارہ نیلم منیر نے اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے نیلم منیر نے شادی کی خبروں پر رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ نہ ہی میری منگنی ہوئی ہے اور نہ ہی میری شادی ہورہی ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ اس حوالے سے تمام خبریں 100فیصد غلط ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے جنگ اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق بھی گفتگو کی تھی جس میں ان کاکہنا تھاکہ میری شادی کی خبر اچانک ہی سننے کو ملے گی لیکن میں شادی سادگی سے کروں گی۔