بی آرٹی پر مسافروں کی یومیہ تعداد ڈھائی لاکھ سے متجاوز،بسوں میں اضافہ کا فیصلہ

ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی پشاور اپنے بیڑے میں 85 بسوں کا اضافہ کرنے جارہی ہے۔ کمپنی کے مطابق بسیں تیاری کے آخری مراحل میں ہیں اور جلد پشاور کی سڑکوں پر رواں دواں ہوگی۔

پشاور کے بس ریپڈ ٹرانسپورٹ(بی آر ٹی) منصوبے میں مزید 85 بسیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بسیں تیاری کے آخری مراحل میں ہیں اور جلد پشاور کی سڑکوں پر رواں دواں ہوگی۔

اس خوشخبری کا اعلان بی آر ٹی  پشاور کے انتظامات چلانے والی کمپنی ٹرانس پشاور نے اپنے ٹوئٹ میں کیا ہے۔
ٹرانس پشاور کا کہنا ہے بی آر ٹی پشاور اپنے بیڑے میں 85 بسوں کا اضافہ کرنے جارہی ہے۔ کمپنی کے مطابق  بی آر ٹی پر سفرکرنے والوں کی یومیہ تعداد  ڈھائی لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے جن میں 25 فیصد خواتین شامل ہیں۔کمپنی کے مطابق نئی بسیں تیاری کے آخری مراحل میں ہیں اور ترجیحی بنیادوں پر پشتخرہ سے مال روڈ اور چمکنی سے ملک سعد اسٹیشن تک چلائی جائیں گی۔