نمرہ خان کا چیک کس پروڈیوسر نے ہڑپ لیا؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ لاہور کے ایک پروڈیوسر نے ان کے اور منزہ عارف کے پیسے نہیں دیے ہیں۔

ایک پروگرام ٹائم آؤٹ وِد احسن خان میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے پروڈیوسر ذوالفقار حیدر نے ڈرامے کی 15 اضافی دن شوٹ کرایا اور کہا تھا کہ آپ لوگ گھر پہنچے آپ کو اس کا چیک مل جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ’’میں نے اس پروڈیوسر کے ساتھ پہلے بھی کام کیا تھا اور دوستی تھی جس کی وجہ سے ان پر بھروسہ کیا تھا‘‘۔
نمرہ خان کا کہنا تھا کہ اس شوٹ پر ان کے ساتھ کاسٹ میں منزہ عارف، علی جوش، کرن کے علاوہ بہت سارے فنکار تھے تاہم پروڈیوسر نے کسی کو بھی پیسے نہیں دیے تھے۔

احسن خان نے جب سوال کیا کہ پیسے نہ ملنے پر پروڈیوسر کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو نمرہ خان نے بتایا کہ وہ ڈٹ گیا تھا۔