عامر لیاقت کی ویڈیو لیک، سوشل میڈیا صارفین برہم

کراچی:معروف میزبان و سیاستدان، ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت عامر لیاقت حسین کی ایک نازیبا ویڈیو خوب وائرل ہے، اس ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد عامر لیاقت حسین اس وقت ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔

گزشتہ روز عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے ایک انٹرویو دیا گیا تھا، اس انٹرویو میں دانیہ شاہ کو بھی عامر لیاقت کی اس ویڈیو پر بات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

صحافی کے ایک سوال کے جواب میں دانیہ شاہ نے دعوی ٰکیا تھا کہ ان کے پاس اس ویڈیو جیسے مزید ثبوت موجود ہیں جس سے وہ ثابت کر سکتی ہیں کہ عامر لیاقت نشہ کرتے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین برہم نظر آ رہے ہیں، انٹرنیٹ صارفین کا اِن غیر اخلاقی ویڈیوز کو لیک ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت اور دانیہ شاہ میں طلاق کا معاملہ جب فیملی کورٹ پہنچ چکا ہے تو سوشل میڈیا پر کیوں غیر اخلاقی مواد پھیلایا جا رہا ہے، اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ کے طلاق کے لیے فیملی کورٹ جانے اور عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگانے کے بعد عامر لیاقت حسین دانیہ شاہ کی متعدد وائس نوٹس لیک کر چکے ہیں۔