سیدہ نہیں ہوں، عامر لیاقت کے کہنے پر نام میں سیدہ لگایا،دانیہ

اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ سیدہ نہیں ہوں۔عامر لیاقت کے کہنے پر نام میں سیدہ لگایا۔

انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دانیہ شاہ نے بتایاکہ ’میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں سیدہ نہیں ہوں بلکہ ملک ہوں۔

 سیدہ لکھنے کے حوالے سے دانیہ نے کہا کہ مجھے عامر لیاقت نے کہا تھا کہ میں اپنے نام کے آگے سیدہ لکھوں، میں نے انہیں بہت روکنے کی کوشش کی، سمجھانا چاہا کہ یہ غلط بات ہے کل کو بہت مسئلے ہوں گے لیکن انہوں نے کہا کہ یہ میرا مسئلہ ہے۔

دانیہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب دیکھ سکتے ہیں کہ میرے نکاح نامے پر بھی سیدہ کے بجائے ملک ہی لکھا ہے۔

یاد رہے کہ دانیہ شاہ  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کا نام ہٹادیا ہے۔