نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک عمارت میں ہولناک آتشزدگی میں 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
آتشزدگی کا واقعہ مغربی دہلی کی 4 منزلہ کمرشل عمارت میں پیش آیا ہے۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ آگ اب بجھا دی گئی ہے، ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 27 ہے جبکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔
آگ میں جھلس کر زخمی ہونے والے 40 افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے، پولیس حکام کے مطابق 60 سے 70 افراد کو عمارت سے نکال لیا گیا ہے۔