گورنر خیبرپختونخوا کا عہدہ، لیگ ن نے جے یو آئی کو معذرت کرلی

اسلام آباد:صدر مملکت کے بعد خیبر پختونخوا گورنر کا عہدہ بھی جمیعت علماء اسلام (ف) کے ہاتھ سے نکل گیا۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ کر گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) جمیعت علماء اسلام (ف) کو خیبر پختون خوا کے گورنر کا عہدہ دینے سے معذرت کرلی ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے گورنر  کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی گورنر خیبر پختون خوا کے عہدے کے لیے امیدوار تھیں۔

ن لیگ نے پی پی کو آئینی عہدے ملنے پر گورنر کے پی کے لیے معذرت کی۔

جے یو آئی کو وزارتیں اور ڈپٹی اسپیکر ملنے پر گورنر کے لیے معذرت کی گئی ہے۔