بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایونجرز فرنچائز مہا بھارت سے بہت زیادہ متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’دھاکڈ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں جاسوس کے کردار میں نظر آئیں گی۔
کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ کی سب سے بہادر اداکار ہیں جو تجربہ کرنے سے نہیں ڈرتی۔
اپنی فلموں کے علاوہ رناوت متنازع بیانات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں حال ہی میں اداکارہ نے تبصرہ کیا کہ ہالی ووڈ کی مشہور فلم ایونجرز فرنچائز مہابھارت سے بہت زیادہ متاثر ہے۔
اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ایک سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے کے لیے بھارتی افسانوی انداز یا ہالی ووڈ کے انداز کا انتخاب کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ان سپر ہیرو کہانیوں کی ابتدا ہمارے ویدوں سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے وہ اس حقیقت کو بھی تسلیم کرتے ہیں اسی طرح میں بھی کچھ اصل کرنا چاہوں گی اور کیوں صرف ایک الہام تک محدود رہوں گی۔