عامر لیاقت کا ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا اعلان

کراچی: قومی اسمبلی کے رکن اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات اور ممکنہ برہنہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ معروف گلوکار سجاد علی کے گانے پر لپسنگ(گانے کے بول کے ساتھ لب ہلانا) کرتے نظر آرہے ہیں، ویڈیو کے درمیان میں دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کا مختصر ’کلپ‘ بھی موجود ہے۔

رکن اسمبلی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا خود پر لگے غلیظ الزامات کے حوالے سے کچھ دیر بعد سرزمینِ پاکستان سے اپنا آخری بیان جاری کروں گا جس کے بعد میں اس ملک کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دوں گا۔

عامر لیاقت نے ٹوئٹ میں ’’اللہ حافظ پاکستان‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔