پشاور:پشاورمیں تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نورعالم کے گھرپرپی ٹی آئی ورکرزنے مبینہ طورپر حملہ کردیا۔
نورعالم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت اورعمران خان کی ہدایت پرکل ڈپٹی سپیکراورکارکنان نے میرے گھر پر حملہ کیا،گاؤں والوں نے پی ٹی آئی ورکرزکوبھگادیا۔
پشاورمیں تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نورعالم کے گھرپرپی ٹی آئی ورکرزنے مبینہ طورپر حملہ کردیا۔
نورعالم خان کے مطابق کہ خیبرپختونخواحکومت اورعمران خان کی ہدایت پرکل ڈپٹی سپیکراورکارکنان نے میرے گھر پر حملہ کیا ہے۔
پولیس والے پی ٹی ائی کے کارکنان کی حفاظت کیلئے آئے ہوئے تھے،میرے گاؤں کے لوگوں نے جمع ہوکرپی ٹی آئی کارکنان کو بھگادیا۔
نورعالم کاکہناتھا کہ عمران خان، میں ہرہفتے اور اتوار کو اپنے گاؤں میں ہوتاہوں۔ آپ جہاں پرچاہیں میں وہاں پر آنے کو تیار ہوں۔
سازش سازش کرنیوالاعمران خان ملک کیخلاف سازش کررہاہے،گذشتہ روز میں بجلی لوڈشیڈنگ کے مسئلہ کوختم کر نے کے لیے گھرسے باہرتھا۔