شمالی وزیرستان میں فورسزآپریشن،دو اہم دہشت گرد مارے جانے کا دعویٰ

آئی ایس پی آر کے مطابق 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے کے بعد تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم اور انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کے نام سے ہوئی اور ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔