برسلز: یورپی یونین کو مزید توسیع دینے کے اقدامات کو بڑا دھچکا ملا ہے جہاں آسٹریا نے نیوٹرل رہنے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلنبرگ نے برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریا نیٹو کا رکن نہیں ہے اور اس کا مستقبل قریب میں بھی نیٹو کا رکن ملک بننے کا کوئی منصوبہ ہے،
نیٹو فوجی بلاک میں شامل ہونے کی سوئڈش اور فن لینڈ کی خواہشات کے بارے میں انہوں نے موقف اپنایا کہ وہ ہیلسنکی اور اسٹاک ہوم کے فیصلوں کا مکمل احترام کرتے ہیں یہ ان کے فیصلے ہیں ، جس کا ہمارے سے کوئی تعلق نہیں۔
آسٹریا کے وزیر خارجہ نے دوٹوک موقف اپنایا کہ آسٹریا ایک غیر جانبدار ملک کے طور پر اپنی پالیسی جاری رکھے گا تاہم سوئیڈن اور فن لینڈ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو روسی صدر کے لئے واضح اشارہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت بتارہا ہے کہ ماسکو کی پالیسیاں ناقص تھی۔
الیگزینڈر شلنبرگ نے برسلز میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ روس نے نیٹو کو مزید متحرک بنایا، جس کے باعث سوئیڈن اور فن لینڈ نیٹو اتحاد میں جانے پر مجبور ہوئے۔
ادھر ہیلسنکی اور اسٹاک ہوم نے نیٹو فوجی بلاک میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، جس پر روس سخت خفا ہے اور اس نے واضح الفاظ میں کہا کہ دونوں ممالک کو نیٹو اتحاد میں شامل ہونے کا جواب دینا پڑے گا۔