خیبرپختونخوا کا وفاقی احساس کفالت پروگرام سے نکلنے کا فیصلہ

پشاور:صوبہ خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی احساس کفالت پروگرام سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو باضابطہ طور پر خط بھی لکھ دیا ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ تیمورجھگڑا نے اس ضمن میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے احساس کفالت پروگرام کا نام تبدیل کر کے بی آئی ایس پی رکھا ہے۔

تیمور جھگڑا  نے کہا کہ بہت افسوس ہوا کہ وفاقی حکومت عوامی منصوبے پر بھی سیاست کررہی ہے۔

 صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ ہم صوبے میں احساس کفالت راشن پروگرام جاری رکھیں گے اور ہم اپنے خزانے سے فنڈز بھی جاری کریں گے۔