بھارتی سپریم کورٹ نے گیان واپی مسجد میں نماز کی ادائیگی سے نہ روکنے کا حکم سنا دیا۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں مسلم فریق کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی تو عدالت نے موقف سننے کے بعد مختصر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ گیان واپی مسجد میں کوئی شیولنگ ہے تو ضلع مجسٹریٹ اس کے تحفظ کو یقینی بنائیں لیکن مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے نہ روکا جائے۔
مسلم فریق نے عدالت میں کہا کہ احاطہ کو سیل کرنے کا عدالتی حکم گیان واپی مسجد کا مذہبی کیریکٹر کو بدل رہا ہے جو ورشپ پلیس ایکٹ اور سپریم کورٹ کے ایودھیا سے متعلق فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔
عدالت نے ذیلی کورٹ کے فیصلوں کو محدود کرتے ہوئے نمازیوں کو نہ روکنے کی ہدایت کی ہے۔ کیس کی مزید سماعت 19 مئی کو ہو گی۔