سعودیہ نے مسافروں کےسامان میں آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کردی

میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کے لیے نیا ہدایت نامہ  جاری کیا ہے جس میں مسافروں کے سامان میں زم زم نہ ہونے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام  ائیرلائنز کو اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے جب کہ خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔