پشاور میں چمکنی کے علاقے میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او شکیل خان شہید ہوگئے ۔
پولیس کےمطابق فائرنگ کا واقعہ چمکنی کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس کی گاڑی پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور شکیل احمد شہید ہوگئے۔
پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او شکیل خان گھر سے تھانےکی طرف روانہ ہورہے تھے جہاں چمکنی کے علاقے میں واقعہ پیش آیا ہے ، سی سی پی او پشاوراعجاز خان کے مطابق ایس ایچ او گاڑی میں اکیلے تھے جبکہ حملہ آور ان کی گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے۔
سی سی پی او کا کہنا ہے کہ حملہ آوورسفید رنگ کی گاڑی میں موجودتھے جنہوں نے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سے فائرنگ کر کے ایس ایچ او شکیل خان کو شہید کیا۔
پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔