نئی دہلی: بھارتی سیاستدان،ٹی وی ہوسٹ اورسابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کوسڑک پرایک شخص پر تشدد کرکے ہلاک کرنے کے مقدمے میں ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے سڑک پرجھگڑے میں ایک شخص کی موت کے 3 دہائیوں پرانے مقدمے میں بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کوایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
نوجوت سنگھ سدھو نے 1988 میں بھارتی پنجاب میں سڑک پرجھگڑے کے دوران ایک شخص کواپنے دوست کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اس کی موت ہوگئی تھی۔
سپریم کورٹ نے سدھو پرایک ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے انہیں رہا کردیا تھا۔ ہلاک ہونے والے شخص کے خاندان نے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائرکی تھی جس پرفیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے سدھو کوایک سال قید کی سزا سنائی۔
عدالت کے حکم پربھارتی پنجاب کی پولیس نوجوت سنگھ سدھو کو گرفتارکرے گی۔