نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد نذر آتش کردی اورمسلمانوں کے گھروں کوآگ لگا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں پرحملے کئے اورایک مسجد کوآگ لگا دی۔
ہندوانتہاپسندوں کے گروپوں نے مسلمانوں پرتشدد کیا اورلوٹ مارکی۔ مسلمانوں کی دکانیں لٹنے اورمسجد نذرآتش ہونے کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔
مسلمانوں پرحملوں کے دوران مقامی انتظامیہ اورپولیس خاموش تماشائی بنی رہی اورحملہ آوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔