واشنگٹن: سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پرتحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر1لاکھ 10 ہزارڈالرجرمانہ عائد کردیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ پر کاروباری دستاویزات میں ردوبدل کرنے اوربدعنوانی کی تحقیقات میں حکام سے تعاون نہ کرنے پر1لاکھ 10ہزارڈالرکا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
نیویارک اٹارنی جنرل کے ترجمان نے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ نے جرمانے کی رقم ادا کردی ہے تاہم انہیں توہین عدالت کا حکم ختم کرانےکے لئے اضافی دستاویزات جمع کرانی ہوں گی۔
ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف بینکوں اورٹیکس حکام کومالی معاملات سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے پرتحقیقات کی جارہی ہیں۔
اپریل میں صدرٹرمپ پرتحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر10 ہزار ڈالرروزانہ ادا کرنے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔