گوہاٹی:بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے حلیمہ نساء نامی ایک مسلم معلمہ کو دوپہر کے کھانے کیلئے بیف(بڑا گوشت) سکول لے جانے پر گرفتار کرلیا۔
بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آسام کے ضلع لکھی پور میں واقع ہرکا چنکی منڈل انگلش سکول کی انتظامیہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ معلمہ حلیمہ نساء نے اپنے ساتھ لایا ہوا بڑ ا گوشت نہ صرف خو د استعمال کیا بلکہ ساتھی معلمات کو بھی دینے کی کوشش کی۔
یہ واقعہ رواں ماہ کی چودہ تاریخ کو سکول میں ایک تقریب کے دوران پیش آیا تھا۔ حلیمہ فل الحال عدالتی تحویل میں ہیں۔