امریکی ریاست ٹیکساس میں مبینہ طور پر ایک پاکستانی نژاد شخص نے4 سالہ بیٹی، بیوی اور ساس کو قتل کرنےکے بعد خودکشی کرلی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہیرس کاؤنٹی کے ایک گھر میں ہلاک افرادکی باضابطہ شناخت نہیں ہوئی تاہم خودکشی کرنے والا شخص پاکستانی بتایاجاتاہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ جائے وقوعہ سے خودکار پستول برآمد کیا گیا ہے، میاں بیوی میں طلاق کا معاملہ کئی ماہ سے چل رہا تھا۔
دوسری جانب حکام کے مطابق اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچی تو4 لاشیں پڑی تھیں.
واقعے میں یقینی طورپرگھریلو تشدد کا پہلو ہے، اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔