بھارت میں پٹرول 9،ڈیزل 6 روپے سستا کرنے کا اعلان

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے باعث پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9روپے فی لیٹر کمی کردی۔

پٹرولیم مصنوعات پر ایکسائز ڈیوٹی کم کردی گئی  ہے جس کے باعث پٹرول کی قیمت میں ساڑھے نو روپے فی لیٹرکمی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کردی ہے جس کے باعث پٹرول کی قیمت میں ساڑھے نو بھارتی روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 95.91 اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 89.67 روپے ہوگئی ہے۔

 اس سے قبل فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 105 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96 روپے تھی۔

بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک میں بڑھتی  ہوئی مہنگائی کے باعث غریب اور عام آدمی کو کچھ ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے حکومت کو تقریبا 1 لاکھ کروڑ روپے کے ریونیو کا نقصان ہوگا۔