پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں آج آندھی و بارش کی پیشگوئی

ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور،نوشہرہ ،چارسدہ،مردان سمیت بالائی خیبر پختونخوامیں آج  آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے کئی اضلاع میں  بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کے ساتھ وسطی و جنوبی علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی آج بارش متوقع ہے۔