بھارت اور بنگلہ دیش میں شدید بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں آنے والے سیلابوں کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک اورلاکھوں افراد بے گھر ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے شمال مشرق میں یہ تقریباﹰ دو دہائیوں میں آنے والا شدید ترین سیلاب ہے۔ جس کی وجہ سے دو ملین باشندےپانی میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ بارتی ریاست آسام میں متاثرہ دیہات کی تعداد ہزاروں میں بتائی جا رہی ہے۔
بھارتی ریاست آسام جو بنگلہ دیش کے سرحدی علاقے پر واقع ہے بارشوں اور سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہے ۔ آسام میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ریاست بہار میں طوفانی ہواؤں کے باعث حادثات سے 33 افراد ہلاک ہوئے۔
سیلاب باعث ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں اور لاکھوں پھلوں کے درختوں کو نقصان پہنچا اورنشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشیں اور سیلاب موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی دنیا بھر میں شدید موسمی واقعات کے امکانات کو بڑھا رہی ہے۔