سرکاری وسائل کااستعمال: عمران خان کےخلا ف نیب میں درخواست جمع

پشاور: سرکاری وسائل کے استعمال کے خلاف مسلم لیگ (ن) نے احتساب بیورو میں درخواست جمع کرادی۔ 

  زرائع کے مطابق پشاور میں سرکاری وسائل کے استعمال کے خلاف مسلم لیگ ن کی جانب سے احتساب بیورو میں درخواست جمع کرادی گئی ہے، درخواست لیگی ایم پی اے ثوبیہ شاہد نے جمع کرائی، جس میں ہیلی کاپٹر اور دیگر فنڈز کے استعمال پر تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان ایم پی اے اختیار ولی خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چوروں کا سردار، علی بابا چالیس چور گروپ بن چکا ہے، تحریک انصاف نے چوری کے نئے ریکارڈ قائم کئے جس کی سربراہی عمران خان نے کی، خود ہیلی کاپٹر میں بیٹھا ہے کارکنوں کو لڑنے چھوڑ دیا۔

اختیار ولی کا کہنا تھا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کو رکشہ کی طرح استعمال کیا جارہا ہے، سرکاری وسائل کا  بدریغ استعمال کیا جارہا ہے، وزیر اعلی محمود خان سرکاری وسائل کے استعمال میں  برابر کے شریک ہے، عمران خان کس حیثیت میں سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر رہا ہے۔